کابل: افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کے مشن (یو ایم اے ایم اے) نے افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے لڑکیوں کو میڈیکل کالجوں میں داخلے کی اجازت دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے فیصلے کو سراہا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق طالبان انتظامیہ نے میڈیکل کالجوں کے اگلے تعلیمی سال میں لڑکیوں کو داخلے حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس کا آغاز مارچ میں ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اقوام متحدہ کے مشن نے کہا کہ یو ایم اے ایم اے کی جانب سے افغان عبوری حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا جاتا ہے، جس کے تحت ملک کے 11 صوبوں میں لڑکیاں میڈیکل کالجوں میں داخلہ حاصل کرپائیں گی۔
