کابل : افغانستان میں کل 5.8 کی شدت کے زلزلے کے بعد 5.3 کی شدت سے ایک اور زلزلہ آیا ۔دونوں زلزلوں کا مرکز صوبہ بدخشاں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ممالک ازبکستان، تاجکستان اور پاکستان میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 209 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔کل بھی مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 31 منٹ پر 5.8 کی شدت سے زلزلہ آیا تھا۔مذکورہ زلزلے افغانستان کے شمالی صوبوں سمیت دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے میں ہونے والے نقصان کے بارے میں طالبان انتظامیہ کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔