افغانستان میں افیون کی کاشت میں 95فیصد کمی

   

نیویارک : اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق طالبان حکام کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے بعد افغانستان میں پوست کی کاشت اور افیون کی پیداوار میں 95 فیصد کمی آئی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق اتوار کو اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کی شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021 میں اقتدار میں واپسی کے بعد طالبان حکام نے افغانستان میں منشیات کے غیرقانونی پیداوار کو ختم کرنے کا عزم کیا تھا اور اپریل 2022 میں پوست کی کاشت پر پابندی عائد کر دی تھی۔