کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع امریکہ کی سب سے بڑی فضائی پٹی کو آج علی الصبح نشانہ بناتے ہوئے 5 راکٹس داغے گئے۔ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان پانچ راکٹس کو صبح 6 بجے بگرام ایرفیلڈ پر داغا گیا۔ صوبائی ترجمان وحیدہ شاکر نے کہا کہ پولیس نے اس حملے میں استعمال کردہ ایک گاڑی پر موجود 7 راکٹوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ کسی گروپ نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ طالبان نے بھی تردید کی ہے۔