ماسکو: سابقہ سوویت یونین کے رہنما میخائل گورباچوف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کشی ایک نامناسب فیصلہ تھا۔ گورباچوف کے دور اقتدار میں 1989 میں سوویت یونین کی ایک دہائی سے جاری افغان جنگ کا خاتمہ ہوا تھا۔ انہوں نے ایک روسی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اول دن سے امریکی فوج کشی کو نامناسب خیال کرتے ہیں اور اس میں ناکامی کا اعتراف جلد کر لینے میں کوئی مضائقہ نہیں تھا۔ نوے سالہ رہنما کا کہنا ہے کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے مستقبل میں ان کو دہرانا نہیں چاہیے۔