افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے: اقوام متحدہ

   

نیویارک : اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیاہے کہ وہ افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کو سزا دے۔بیخلٹ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنی بریفنگ میں کہا ہے کہ”حالیہ مہینوں میں افغانستان میں انسانی حقوق کی محافظ خواتین، صحافیوں، ججوں اور وکلاء کو دھمکیاں ملنے کے بعدملک سے فرار ہونا پڑا ہے یا پھرچھپنا پڑا ہے۔”انہوں نے کہا کہ بہت سی خواتین اپنی آمدنی کے ذرائع کھو چکی ہیں اور انہیں فیصلہ سازی کے طریقہ کار سے باہر رکھا گیا ہے۔