کابل : افغانستان کے بدخشاں صوبے میں گزشتہ جنگوں کے دوران دبی ہوئی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے جمعہ کو تین بچے ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔ صوبائی پولیس کے ترجمان احسان اللہ کامگار نے یہ اطلاع دی۔ یہ جان لیوا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ضلع زیبک میں پیش آیا، جس میں 9 سے 14 سال کی عمر کے تین بچے موقع پر ہی جاں بحق اور 10 سے 14 سال کے درمیان کے تین دیگر زخمی ہوئے ۔