افغانستان میں بارودی سرنگ پھٹ جانے سے دو بچے ہلاک

   

Ferty9 Clinic

مزارے شریف، 15جولائی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے بلخ صوبہ میں بارودی سرنگ دھماکہ سے دو بچوں کی موت ہوگئی۔فوج کی کور 209شاہین کے ترجمان حنیف رضائی نے پیر کو بتایا کہ چہار بولاک ضلع کے خان آباد علاقہ میں اتوار کو دوپہر کے بعد پہلے سے بچھائی گئی بارودی سرنگ پر ایک نابالغ بچے کا پیر پڑ گیا جس کے بعد دھماکہ میں دو بچوں کی موت ہوگئی۔انہوں نے اس طرح کی بارودی سرنگ بچھانے کے لئے طالبان دہشت گردوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔خیال رہے کہ سلامتی دستوں کو نشانہ بنانے کے لئے طالبان دہشت گرد اس طرح کی بارودی سرنگوں اور سڑک کنارے بم رکھنے کے واقعات انجام دیتے رہے ہیں۔