افغانستان میں برقعہ پہننے کا حکم جاری

   

کابل : افغان دارالحکومت میں طالبان نے بازاروں اور عوامی مقامات پر سیاہ یا روایتی برقعہ اوڑھنے کا حکم دینے والے پوسٹرز جگہ جگہ آویزاں کردیے ہیں۔پوسٹرزمیں دو خواتین کی شہبیہ دکھائی دے رہی ہے جو چہرہ ڈھانپنے والے سیاہ اور روایتی برقعہ پہنے ہوئے ہیں۔پوسٹر میں واضح کیا گیا ہے کہ خواتین کا مکمل طور پر پردہ کرنا اسلامی احکامات کے مطابق ہے جس کی پاسداری کرنا ہر بالغ عورت پر لازمی ہے۔نیکی کے حکم اور برائی کی روک تھام امورکی وزارت کے ترجمان صادق عاکف مہاجر نے کہا ہے کہ ان پوسٹرز کا مطلب کسی کو سزا کی تنبیہ نہیں بلکہ شرعی قانون پر عمل کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔کابل میں گزشتہ دور حکومت میں خواتین نے بال ڈھانپنے والے حجاب تو استعمال کرنے لگی تھیں تاہم چہرہ ڈھانپنے والے برقعہ کا استعمال نہایت کم ہوگیا تھا۔