افغانستان میں بم دھماکہ ، تین ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کابل، 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ہلمند صوبہ میں منگل کی صبح سڑک کنارے ایک بم دھماکہ میں تین خواتین کی موت ہوگئی۔ ضلع گورنر کے ترجمان عمرزاک نے یہ اطلاع دی ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ اس حملے کو طالبان نے انجام دیا ہے ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ خواتین وہاں سے گذررہیں تھیں اور وہاں سڑک کنارے پہلے سے ہی چھپا کر رکھے گئے بم کی زد میں آگئیں۔طالبان نے ابھی تک اس کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ واضح کہ گزشتہ کچھ عرصے سے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کے سلسلے میں بات چیت جاری ہے اور امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے جمعہ کو کہا تھا کہ اگر طالبان امن معاہدے کی شرطوں پر قائم رہتا ہے تو اس پر دستخط کردیئے جائیں گے ۔