ہیرات۔ افغانستان کے مغربی صوبہ ہیرات میں اتوار کو بم دھماکے میں تین پولیس ملازمین کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے ۔صوبائی پولیس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ آج صبح صوبہ کے کوشان ضلع میں ہیرات اسلام قومی شاہراہ پر ہوئے طاقتور بم دھماکے میں نیشنل پولس کے تین اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس نے اس دھماکے کے سلسلے میں طالبان کو ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ افغان سلامتی فورسوں نے سنیچر کو نو طاقتور بموں اور دیسی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنادیا تھا۔