افغانستان میں بم دھماکہ 7افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کابل،13نومبر(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے دارلحکومت کابل میں چہارشنبہ کو ایک کار بم دھماکہ میں کم سے کم سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ ’تولو نیوز‘ نے وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے حوالہ سے بتایا کہ کسابہ علاقہ میں صبح تقریباً ساڑھے سات بجے ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں کم سے کم سات افراد کی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ دھماکہ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،جنہیں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیاہے۔ دھماکہ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی شخص یا تنظیم نے فی الحال دھماکہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔