کابل: افغانستان کے صوبہ بادغیس میں ہفتے کی صبح سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں ایک بچہ سمیت تین شہری ہلاک ہوگئے ۔ابکمری ضلع کے سربراہ ، خوشداد طیب نے بتایا کہ یہ واقعہ کالا نواحی علاقہ اور ضلع ابکمری کے مابین پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے وہاں بم نصب کیے تھے ، لیکن موٹرسائیکل سے چلنے والا ایک شخص ، اس کی بیوی اور بچے اس کی زد میں آگئے ۔طالبان نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔