افغانستان میں بم دھماکے میں تین افراد ہلاک

   

کابل، 17 فروری (یو این آئی) افغانستان کے قندھار صوبہ میں اتوار کو سڑک کنارے ہوئے بم دھماکے میں ایک بچہ سمیت تین شہریوں کی موت ہوگئی۔مقامی میڈیا نے پولس سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ یہ دھماکہ صوبہ کے دمان ضلع کے نزدیک ہوا۔ اس حادثے میں ایک بچہ سمیت افراد کی موت ہوگئی۔ابھی تک کسی بھی جنگجو تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ پولس سربراہ کا کہنا ہے کہ افغانستان حکومت سے برسرپیکار طالبان اس حادثے کے ذمہ دار ہوسکتے ہیں۔