٭ جاپان کی امدادی کمپنی پیس جاپان میڈیکل سرویسیس کے سربراہ ڈاکٹر ٹیسٹو ناکامورا اور دیگر 5 افراد مشرقی افغانستان کے جلال آباد میں بندوق برداروں کی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے۔ جاپان کے وزیراعظم شینزوابے نے انتہائی دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا۔ افغانستان نے آبپاشی اور زراعت کے فروغ کیلئے ناکامورا نے اہم خدمات انجام دی تھیں جس کیلئے انہیں افغانستان کی اعزازی شہریت سے بھی حال ہی میں نوازا گیا تھا۔
