نئی دہلی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ‘ افغانستان میں بڑھتے تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے وہاں جامع جنگ بندی پر زور دیا ہے اور کہا کہ پرتشدد کارروائیاں بند ہونی چاہئیں۔ انہوں نے جنگ زدہ ملک کی ترقی میں ہندوستان کی ہر ممکن مدد کا تیقن دیا ہے ۔ افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں مودی نے کہا کہ قریبی پڑوسی کی حیثیت سے دونوں ملکوں کے بہترین تعلقات ہیں اور وہ علاقہ کو تخریب کاری اور تشدد سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بیرونی طاقت ترقی کی سمت افغانستان کے سفر کو روک نہیں پائے گی ۔ افغانستان متحد رہے گا اور ترقی کریگا ۔