افغانستان میں بھگدڑ، 15 افراد ہلاک ،11 خواتین شامل

,

   

کابل: افغانستان کے جلال آباد شہر میں پاکستانی قونصل خانہ کے باہر منگل کو بھگدڑ مچنے سے کم از کم 15 لوگوں کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔جلال آباد کے افسروں نے چہارشنبہ کو بتایا کہ بگھدڑ اس وقت مچی جب قریب 3,000 افغان ویزا کے لئے درخواست دینے کے لئے پاکستانی قونصل خانہ کے باہر کھلے میدان میں جمع ہوئے تھے ۔صوبائی کونسل کے رکن صہراب قادری نے بتایا کہ مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب قنصل خانہ کے باہر کھڑے لوگ ویزا کی درخواست کے لئے ٹوکن پانے کے لئے ایک دوسرے کو دھکا دینے لگے اور اس کے فوراً بعد بھیڑ کے بے قابو ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔انہوں نے بتایا کہ بھگدڑ میں مرنے والے 15 لوگوں میں سے 11خواتین ہیں اور زخمیوں میں کئی بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔ہزاروں افغان ہر سال بہتر طبی علاج ،تعلیم اور ملازمت کے لئے پڑوسی ملک پاکستان کا سفر کرتے ہیں۔دونوں ملک قریب 2600کلومیٹر لمبی سرحد کا اشتراک کرتے ہیں۔کابل واقع پاکستانی قونصل خانے کے افسروں نے فی الحال اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔