کابل۔ 25 مئی (یو این آئی) افغانستان کی وزارت دیہی بحالی اور ترقی نے مشرقی صوبے پروان میں 2.7 ملین پاؤنڈ (3.4ملین امریکی ڈالر) سے زائد مالیت کے 175 اہم ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں۔ وزارت نے ہفتہ کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں متعدد پروگراموں کی تفصیل دی گئی جن کا مقصد مقامی انفراسٹرکچر کو نمایاں طور پر بہتر بنانا اور روزگار کے انتہائی ضروری مواقع پیدا کرنا ہے ۔ پروان کے سالنگ اور شنواری اضلاع میں نافذ کیے جانے والے ان منصوبوں میں پلوں، حفاظتی دیواروں، آبپاشی کی نہروں اور دیہی سڑکوں کی تعمیر سمیت کئی اہم منصوبے شامل ہیں۔