کابل : افغانستان میں دو مختلف واقعات کے دوران انسداد پولیو مہم میں شامل تین خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔ یہ دونوں واقعات جلال آباد میں پیش آئے ہیں۔ افغانستان میں پیر سے پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت افغانستان کے چونتیس میں سے بتیس صوبوں میں تقریبا ساڑھے نو ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانا ہیں۔