افغانستان میں تین دہشت گردوں سمیت سات ہلاک

   

محمود راقی 21مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان میں صوبہ کاپیسا کے ضلع نجراب میں ہفتہ کو حکومت کے حماعت یافتہ جنگجوؤں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم میں تین دہشت گرد مارے گئے اور چار جنگجو بھی ہلاک ہو گئے ۔ صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالکریم نے بتایا کہ طالبان دہشت گردوں نے شورش زدہ ضلع نجراب میں آج صبح ایک سکیورٹی چوکی پر حملہ کر دیا ۔ حکومتی حمایت یافتہ جنگجوؤں نے جوابی کارروائی کی ۔ دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ میں تین دہشت گرد مارے گئے اور چار جنگجو بھی ہلاک ہو گئے ۔ واضح ر ہے کہ طالبان نے افغا نستان کی حکومت کے ساتھ بات چیت سے انکار کر دیا ہے ۔ طالبانی دہشت گردوں نے جمعہ کی شب جنوبی صوبے زابل میں حملے کر کے تقریبا 25 سکیورٹی اہلکاروں کا قتل کر دیا تھا ۔