افغانستان میں جیل کے سامنے بم دھماکہ، تین شہری ہلاک

   

کابل2مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مشرقی افغانستان کے لگمان صوبہ میں سنیچر کو جیل کے سامنے بم دھماکہ ہونے سے تین شہریوں کی موت ہوگئی جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے ۔گورنر کے ترجمان اسداللہ دولت زئی نے بتایا کہ ’’لگمان جیل کے سامنے ہوئے ایک بم دھماکہ میں تین لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ جیلر نور محمد نیازی سمیت چار دیگر زخمی ہوگئے ‘‘۔