افغانستان میں حملہ 25سکیورٹی جوان ہلاک

,

   

غزنی ۔ 14ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے غزنی صوبہ میں ہفتہ کو ایک حملہ میں کم ازکم 25سکیورٹی جوان ہلاک ہوگئے ۔غزنی صوبائی کونسل کے سربراہ ناصر احمد فقیری نے ہلاک شدگان کی تعداد کی تصدیق کی ۔موصولہ اطلاع کے بموجب افغانستان میں فوجیوں سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 25ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ غزنی صوبے میں یہ واقعہ فوج کے اندر کے اس گروہ نے انجام دیا، جس کا طالبان سے تعلق تھا۔ مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ قاراباغ ضلعے میں ایک فوجی اڈے پر پیش آیا۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 32 ہے۔ فی الحال آزاد ذرائع سے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ گزشتہ دو برس میں افغان فوج میں اس طرز کے داخلی حملوں میں درجنوں فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔