کابل: افغانستان کے صوبہ ہرات میں رکشہ پرکیے گئے حملے میں دو خواتین کی موت ہوگئی۔صوبائی پولس ہیڈ کوارٹر کے ترجمان عبدالاحد ولی زادہ نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار بندوق برداروں نے ہرات کے علاقے حوض کرباس میں گزشتہ رات ایک رکشہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں دو خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ایک خاتون اور ڈرائیور زخمی ہوگئے ۔پولس ترجمان نے بتایا کہ حملے کے سلسلے میں ایک شخص کو پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے اور پولس کی تفتیش جاری ہے ۔ابھی تک کسی گروپ کی طرف سے اس حملے پر کوئي بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔