افغانستان میں خوبصورت مسجد حسن بصریؒ کا افتتاح

   

Ferty9 Clinic

کابل ۔25 نومبر (ایجنسیز) اسلامی امارت افغانستان کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے ارگ میں نئی تعمیر شدہ اور خوبصورت حسن بصریؒ مسجد کا افتتاح کیا اور اس موقع پر وزیراعظم نے امامت بھی کی ۔ افتتاح کے موقع پر افغانستان کے نائب وزرائے اعظم، کابینہ کے وزراء، آرمی چیف اور مختلف محکموں کے سربراہان موجود تھے۔ مسجد کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک پرنور منظر دکھائی دے رہا تھا جبکہ مسجد کا فن تعمیر روایتی اور جدید طرز کا ایک بہترین امتزاج ہے۔