افغانستان میں داعش دہشت گردوں کی تعداد 6 ہزارہوگئی:روس

   

ماسکو : وس نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش کے دہشت گردوں کی تعداد 3 گنا اضافے کے ساتھ 6 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔روس کے صدر ولادی میر پوتن کے افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی ضمیر قبولوف نے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ پریس کانفرنس میں افغانستان کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔قبولوف نے افغانستان میں طالبان عبوری حکومت کی کاروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی انتظام چلانے کے لئے طالبان انتظامیہ کے پاس تاحال کوئی اتحادی آڈیالوجی موجود نہیں ہے۔ دوسری طرف ملک میں موجود انتظامیہ کے مقابل فوجی توازن قائم کر سکنے کی اہل مخالف طاقت بھی نہیں ہے۔ افغانستان میں داعش کے موضوع پر بھی بات کرتے ہوئے ضمیر قبولوف نے کہا ہے کہ ملک میں داعش کے اراکین کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پہلے یہ تعداد 2 ہزار کے لگ بھگ تھی لیکن اس وقت اس تعداد میں 3 گنا اضافہ ہو چکا ہے ۔