کابل ۔8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں دولت اسلامیہ کیلئے جنگ کرنے والا کیرالا کا سیف الدین امریکہ ۔ افغان کارروائی میں ہلاک ہوگیا ۔ محکمہ سراغ رسانی کے ایک عہدیدار نے کہاکہ وہ دوسرا کیرالا کا شہری ہے جو افغانستان میں دولت اسلامیہ کیلئے گزشتہ 15 دن سے زیادہ عرصہ سے افغانستان میں مصروف جنگ تھا ۔ سیف الدین ملاپورم کا متوطن تھا ۔ یہاں کے تین اضلاع دولت اسلامیہ میں شرکت کرنے والے افراد کا مستحکم گڑھ ہیں۔
