کابل 24مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان میں جمعہ کے روز دو امریکی فوجیوں کی موت ہو گئی ۔ امریکی وزارت دفا ع نے یہ اطلاع دی ۔ وزارت کے مطابق فوجیوں کی شناخت جوز ف کولٹ (29) اور ول لنڈسے (33) کے طور پر ہوئی ہے ۔ قندوز صوبے میں جنگی مشقوں کے دوران زخموں کی وجہ سے دونوں فوجیوں کی موت ہوئی ۔ فوج کے ترجمان نے کہا کہ موت کی جانچ کی جا رہی ہے ۔ناٹو کی قیادت میں ا مداد ی مشن کی جانب سے سب سے پہلے ان کی موت کی اطلاع دی گئی، مشاورتی اور امداد مشن میں ناٹو کے درجنوں ممالک کے تقریبا 16،000 عملہ شامل ہیں۔