کابل :۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج دو علحدہ دھماکے ہوئے ، جس میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ مرنے والے میں سکھ برادری کا ایک سکھ شامل ہے ۔ 4 افراد زخمی بتائے گئے ہیں ۔ پہلا دھماکہ کابل کی ایک دوکان میں پیش آیا جس میں کم از کم 2 سکھ مارے گئے ہیں ۔ دھماکہ کی شدت سے دوکان کی چھت بیٹھ گئی ۔ افغان پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ ان دھماکوں کی کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ کابل پولیس ترجمان فردوس فرماراز نے کہا کہ دوسرا دھماکہ پولیس کار میں ہوا جس سے ایک پولیس آفیسر ہلاک ہوا ہے ۔۔