کابل 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں سڑک کنارے پھٹنے والے ایک بم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ صوبہ قندھار میں جمعے کو پیش آیا اور مرنے والے دونوں عام شہری تھے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق اس بم حملے میں پانچ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ دریں اثناء کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامانز نے بتایا کہ جمعے کی شب دارالحکومت میں بھی دو بم دھماکے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ افغان طالبان نے کابل میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری لی ہے۔