افغانستان میں دھماکہ ایک بچہ ہلاک

   

Ferty9 Clinic

غزنی ، 28فروری(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صوبہ غزنی میں دھماکے سے ایک بچے کی موت ہو گئی اور دیگر تین زخمی ہو گئے ۔ صوبائی انتظامیہ نے جمعہ کو بتایا کہ صوبہ غزنی کے ضلع دہ یک میں جمعرات کی شام کو اس وقت دھماکہ ہوا جب کچھ معصوم بچے ایک میدان میں کھیل رہے تھے ۔ بچوں کو میدان میں دھماکہ خیز مواد ملا جسے ہاتھ لگاتے ہی اس میں دھماکہ ہو گیا ۔ دھماکے میں ایک بچے کی موقع پر موت ہو گئی اور دیگر تین زخمی ہو گئے ۔