کابل، 28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرھار[؟] میں دھماکے سے ایک شخص کی موت اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔ ایک ذرائع نے آج یہ اطلاع دی۔یہ دھماکہ ضلع کوٹہ کے متران گاوں کے ایک اسکول میں ہوا جو اس وقت زیر تعمیر ہے ۔دھماکے میں ایک کارکن کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو ہاسپٹل میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔
