میمنہ ۔ افغانستان کے شمالی صوبہ فاریاب کے دارالحکومت میمنہ میں دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے دو بچے زخمی ہو گئے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔ مہر خبررساں ایجنسی نے زخمی بچوں کے قریبی رشتہ دار فیض اللہ کے حوالے سے بتایا کہ میمنہ شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ 9 کے میدان میں بچے کھیل رہے تھے ۔