افغانستان میں دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک

   

کابل:افغانستان کے شمالی صوبے بغلان کے ضلع نہرین میں جمعہ کے روز علی الصبح سڑک کے کنارے نصب کئے گئے بم کے دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ۔ٹولو نیوز نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ زخمیوں میں نہرین پولیس چیف عبد الوارث بھی شامل ہیں۔حکومت اور طالبان عسکریت پسندوں کے مابین جاری لڑائی کے درمیان قومی سلامتی اور سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کے مختلف شہروں میں انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع کیے ہیں۔ دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے دہشت گرد گروہ نے بھی افغانستان میں اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے ۔