افغانستان میں دھماکے چار ہلاک

   

کابل۔ 23 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہیلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں ہفتہ کو نئے سال کی تقریب کے دوران دو دھماکوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے ۔ ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ لشکر گاہ ا سپورٹس اسٹیڈیم میں آج صبح ملازم اور عام لوگ نئے سال کی تقریب منا رہے تھے ، تب ہی دو دھماکے ہوئے ان دھماکوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے ۔