اسلام آباد: وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کا کہنا ہیکہ افغان تنازعہ میں ہم کسی کے ساتھ نہیں ہیں، افغان عوام جو فیصلہ کریں گے اسے دیانتداری سے قبول کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا پروگرام میں امریکہ کی جانب سے افغان امن عمل سے ہاتھ اٹھانے کے حوالے سے کہا ہیکہ امن کے راستے میں ہی افغانستان کی بقا ہے، افغانستان میں دیرپا امن کیلئے گفت وشنیدکے سوا کوئی راستہ نہیں، امریکہ بیٹھے نہ بیٹھے افغانوں کو بیٹھ کر مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔