کابل : ایک بم جو رکشا سے باندھ دیا گیا تھا ، اس کے پھٹ پڑنے سے کم از کم 11 بچے فوت اور 20 دیگر زخمی ہوگئے۔ مشرقی افغانستان میں جمعہ کو پیش آئے واقعہ کے تعلق سے غزنی صوبائی گورنر کے ترجمان وحیداللہ جمعہ زادہ نے کہا کہ ضلع گیلان میں یہ حملہ تقریباً دوپہر کے وقت کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موٹر لگے رکشا کو چلاتے ہوئے ایک شخص گاؤں میں داخل ہوا اور مختلف اشیاء بچوں کو بیچ رہا تھا کہ بم پھٹ پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ابھی تک کسی نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تحقیقات شروع کردی گئی ہیکہ بچوں کو نشانہ کیوں بنایا گیا۔