افغانستان میں زلزلہ،20افراد ہلاک، 320سے زائد زخمی

,

   

کابل، 3 نومبر (یواین آئی) افغانستان کے سمنگان صوبے میں مزار شریف کے نزدیک خلم پیر کی علی الصبح 6.3 شدت کے طاقتور زلزلے سے لرز اُٹھا، جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 320 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق مقامی وقت کے مطابق تقریباً 12:59 پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 تھی۔ زلزلے کا مرکز شمالی شہر مزار شریف کے قریب خلم سے تقریباً 22 کلومیٹر (14 میل) مغرب-جنوب مغرب میں تھا۔یہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 12:59 بجے آیا جو 28 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔مزار شریف میں 7 افراد ہلاک اور150 افراد زخمی ہوئے ہیں، جہاں کی آبادی تقریباً 523000 ہے ۔ افغان وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ سینکڑوں زخمیوں کو مزار شریف اور گردونواح کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں روانہ کر دی گئی ہیں۔ افغانستان میں مہلک زلزلے اکثر آتے رہتے ہیں، خاص طور پر کوہ ہندوکش میں جہاں ہندوستانی اور یوریشین خطوں کی ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ملتی ہیں۔ مقامی میڈیا کی ابتدائی رپورٹوں میں مرنے والوں کی تعداد 10 بتائی گئی تھی لیکن بعد میں حکام نے دور دراز علاقوں سے مزید معلومات آنے کے بعد اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کیا ہے ۔