افغانستان میں زلزلہ کے جھٹکے 13 افراد زخمی

   

ہرات : افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں ہفتہ کی دیر رات آنے والے تازہ ترین زلزلے میں تیرہ افراد زخمی ہو گئے ۔صوبے کے علاقائی ہاسپٹل کے سربراہ نور گل ولی زادہ نے اتوار کے روز بتایا کہ کل دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ہاسپٹل لے جایا گیا ہے ۔امریکی جیولوجیکل سروے کی اطلاع کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔واضح رہے کہ اتوار کے روز بھی ہرات میں مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 20 منٹ پر 4.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔اہلکار نے تصدیق کی کہ کل 13 زخمیوں کو ہاسپٹل پہنچایا گیا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق زلزلے کے باعث املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔