کابل ۔ افغانستان میں ہندو کش کے پہاڑی سلسلے میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ابتداء میں ریختر پیما پر زلزلے کی شدت 6.8 بتائی گئی تھی تاہم بعد ازاں اسے 5.7 قرار دیا گیا۔ زلزلے کا مرکز زمین میں 209 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اس زلزلے کی اطلاع ’ یوروپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر‘ نے دی ہے۔ فوری طور پر جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔