افغانستان میں زلزلے سے ہزاروں ہلاکتیں:بڑے پیمانے پر نقصان

   

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبہ ہرات میں سنیچر کو آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2050 سے تجاوز کر گئی ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایکس پر لکھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق ہرات کے 13 دیہات میں کل 2,053 افراد ہلاک ہوئے۔مجاہد کے مطابق 1200 سے زائد افراد زخمی اور 1300 کے قریب مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔دوسری طرف مقامی سطح پر ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ’تقریباً 2500 ‘ تک پہنچ گئی ہے۔