کابل،29 (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے قندھار، زابل، اروزگان اور ننگرھار صوبوں میں سلامتی دستوں کی کارروائی میں 41باغی طالبان جنگجو مارے گئے ۔ افغان نیشنل آرمی کے ترجمان خواجہ یحیٰ علوی نے منگل کے روز بتایاکہ قندھار میں پیر کی رات ضلع میوند کے عظیم گن کریج گاؤں میں سلامتی دستوں کی کارروائی میں 11طالبان مارے گئے ۔