افغانستان میں سڑک حادثہ21 افراد ہلاک، 38 زخمی

   

قندھار: افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک بس کے تیل کے ٹینکر اور موٹر سائیکل سے تصادم کے نتیجے میں 21افراد ہلاک اور 38زخمی ہو گئے ۔صوبائی گورنرنے بتایا کہ تصادم میں مزید 38افراد زخمی ہوئے۔ تصادم کی وجہ سے گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔یہ حادثہ اتوار کی صبح ہلمند کے ضلع گرشک میں کابل اور شمالی ہرات شہر کے درمیان ایک مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔