کابل : افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے 8 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔افغانستان کے مشرقی شہر نگرپاکر میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب میں جان بحق ہونے والوں میں سے 4 بچے بھی شامل ہیں۔ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کے سربراہ قاری سیف اللہ نے بتایا کہ جان بحق ہونے والوں میں 4 بچے ، شدید بارشوں کے باعث اپنے مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی مکانات یا تو ڈوب گئے یا ان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔صوبہ پروان میں اتوار کو سیلاب کے باعث 17 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔