افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ‘ 40 طالبان ہلاک

   

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں سیکورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں 40 طالبان ہلاک ہوگئے۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق طالبان صوبہ قندھار کے ضلع ارگندب میں سیکورٹی چوکیوں پر حملہ اور نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں سیکورٹی فورسز نے فضائیہ کی مدد سے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور تقریباً 40 طالبان کو ہلاک کردیا۔