افغانستان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 13 شدت پسندہلاک

   

Ferty9 Clinic

پل عام: افغانستان کے صوبہ لوگرکے ضلع خاروار میں سرکاری سیکیورٹی فورسزکے انسداد دہشت گردی مہم میں کل 13 شدت پسند مارے گئے ۔صوبائی پولیس کے ترجمان شاہپور احمد زئی نے جمعرات کوبتایا کہ فوج اور پولیس سمیت سرکاری حفاظتی دستوں نے بدھ کو انسداددہشت گردی مہم کا آغاز کیا جس میں 13 شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔ضلع میں پچھلے کچھ ہفتے سے طالبان شدت پسندوں نے حملے تیز کردیے تھے جس کے سبب حفاظتی دستوں نے یہ مہم چلائی ہے ۔مسٹر احمدزئی نے بتایا کہ مہم میں کوئی بھی سیکیورٹی اہلکار ہلاک نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقہ سے شدت پسندوں کا پوری طرح صفایا ہونے تک یہ مہم جاری رہے گی۔طالبان نے اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔