افغانستان میں شدید پیچش کے 85 ہزار سے زیادہ معاملے

   

Ferty9 Clinic

کابل: افغانستان میں اس سال کے آغاز سے پانی کی کمی کے ساتھ شدید پانی کے اسہال (اے ڈبلیو ڈی) کے 85,000 سے زیادہ معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔یہ اطلاع عالمی ادارہ صحت افغانستان کی جانب سے منگل کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 56.9 فیصد معاملے پانچ سال سے کم عمر کے بچے اور 49.3 فیصد خواتین تھے ۔ تنظیم نے یہ بھی کہا کہ جون میں پانی کی کمی کے 21,233 اے ڈبلیو ڈی معاملے تھے ، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 5.9 فیصد زیادہ ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس سے متعلق کل 11 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق پانچ سال سے کم عمر بچوں میں موت کی دوسری بڑی وجہ اسہال کی بیماری ہے ۔