افغانستان میں شہریوں کی ہلاکت میں اضافہ: رپورٹ

   

کابل: افغانستان میں قیام امن کے لیے امن مذاکرات کی ابتدا کے وقت سے پر تشدد واقعات میں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ یہ انکشاف اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں کیا گیا، جو منگل کو جاری ہوئی۔ گزشتہ برس زخمی یا ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 8,820 رہی۔ یہ تعداد 2019ء کے مقابلے میں 15 فیصد کم تھی۔ مگر 2020ء کے آخری تین ماہ میں کابل حکومت اور طالبان کے براہ راست مذاکرات شروع ہوتے ساتھ ہی سویلین ہلاکتیں کافی تیزی سے بڑھیں۔ گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی میں اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں ہلاکتیں 45 فیصد زائد ہوئیں۔ طالبان نے رپورٹ پر رد عمل میں کہا ہے کہ یہ تفصیلات انہیں مہیا نہیں کی گئیں۔