کابل، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے انڈپینڈنٹ الیکشن کمیشن (آئی ای سی) نے ملک میں چوتھے صدارتی انتخابات کیلئے 28 ستمبر کی نئی تاریخ طے کی ہے ۔آئی ای سی کے ایک اہلکار نے یہ اطلاع دی۔آئی ای سی کے نو منتخب سربراہ ہوا عالم نورستانی نے کہا’’آئی ای سی کے نئے کمشنروں نے آئندہ صدارتی انتخابات 28 ستمبر کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔ افغانستان میں پہلے صدارتی انتخابات کی تاریخ 20 اپریل مقرر کی گئی تھی جسکے بعد وہ 20 جولائی تک بڑھا دی گئی تھی۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے آئندہ صدارتی انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے فروری میں انتخابات سے متعلق قوانین میں تبدیلی کیلئے ترامیم کی منظوری دی تھی۔
