کابل۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت کابل میں واقع ایک پولیس اسٹیشن کے باہر طالبان کے کار بم دھماکہ میں تقریباً 100 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس اسٹیشن کے باہر ایک چیک پوائنٹ پر ایک گاڑی آکر رُکی۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نشانہ افغان فورسیس کی بھرتی کیلئے ایک ریکروٹمنٹ سنٹر تھا۔
