افغانستان میں طالبان کے حملے سے زائد از 20 افغان کمانڈوز ہلاک ، 42 صحت مراکز بند

   

٭ افغانستان کے شہر ہیرات میں کم از کم 20 افغان کمانڈو طالبان کے گھات لگاکر حملے کی وجہ سے ملک کے مغربی علاقہ میں ہلاک ہوگئے ۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب فوجیوں کے ہلاک ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ کابل سے موصولہ اطلاع کے بموجب طالبان فوجیوں نے سویڈن کے زیرانتظام یہ غیرمنافع خور گروپ کے 42 صحت مراکز کو مشرقی افغانستان بند کردیا۔ تنظیم کے بموجب یہ باغیوں کی تازہ ترین کوشش ہے تاکہ اپنی طاقت ظاہر کی جاسکے اور 18 سال سے خانہ جنگی سے متاثرہ ملک کی فوج کو بات چیت کی میز پر لایا جاسکے۔